نگرنگرسے

پولیس اہلکار اور شہری میں ہاتھا پائی، ہتھکڑی لگا کر کس نے باندھا؟

مری(کھوج نیوز) مری میں پولیس اہلکار اور شہری میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکار نے شہری کو ہتھکڑی لگا کر کس کے ساتھ باندھ دیا؟ تفصیل آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار مبشر اور شہری خالد کی کچہری سے نکلتے لڑائی ہوئی، پولیس اہلکار کے مطابق خالد نے اسے زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم کی ایک کیس میں ضمانت جبکہ دوسرے میں وارنٹ جاری ہوئے، ملزم گاڑی میں عدالت سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔ شہری کا کہنا تھا کہ اس پر ایک ہی کیس تھا اور عدالت نے آج اسے ضمانت دے دی، پولیس کانسٹیبل نے میرے کپڑے پھاڑے، میں اوورسیزپاکستانی ہوں۔ پولیس ملزم خالد لطیف اور وکلا کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button