روسی کرپٹو جوڑے کا بہیمانہ قتل، لاشوں کے کتنے ٹکڑے کیے گئے؟

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں روسی کرپٹو جوڑے کا خوفناک قتل کا واقع پیش آیا جس میں لاشوں کے کتنے ٹکڑے کیے گئے اور ان کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے گئے؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا مطابق دبئی کے پہاڑی علاقے حتہ میں روسی جوڑے کا بہیمانہ قتل کیا گیا جس کے بعد جوڑے کی لاشوں کے ٹکڑوں کو ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ قتل کیے جانے والے رومان نوواک اور ان کی اہلیہ اینا جعلی سرمایہ کاروں کے جال میں پھنسے، روسی جوڑا دبئی کے علاقے حتہ کے قریب ملاقات کیلئے گیا تھا تاہم واپس نہ لوٹا، اغوا کاروں نے کرپٹو والٹ تک رسائی نہ ملنے پر جوڑے کو قتل کردیا۔ میڈیا کے مطابق مقتول رومان نوواک ماضی میں 500 ملین ڈالر کے کرپٹو فراڈ میں ملوث تھا۔روس کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں اغوا اور قتل کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں، قتل کیس کے سلسلے میں7 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جب کہ کچھ افراد گرفتاراور کچھ مفرور ہیں۔



