انٹرنیشنل
ابھیجیت دیپکے نے بھارتی حکومت کو دیا کرارا جواب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزام پر بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا کہنا تھا کہ وہ محب الوطن ہیں لیکن بھارتی حکومت جس انداز کی حب الوطنی چاہتی ہے وہ اس انداز میں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں سسٹم کے خلاف آواز اٹھانے اور کاکروچ جنتا پارٹی بنانے پر انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا جس پر انہیں شدید تکلیف ہوئی، وہ امریکا میں ایک بھارتی طالب علم کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکا سے بھارت واپس جائیں گے، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ محب الوطن ہیں۔



