پاکستان

پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا، پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button