انٹرنیشنل

ایران جنگ سے تنگ آکر امریکی اہلکار خود کشی کرنے پر مجبور

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ طویل ہوگئی جس سے تنگ آکر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کرنا شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جب کہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔ رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button