سوشل ایشوز

آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم مگر کیوں؟

لاہور(کھوج نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم کیوں دیا؟ اور کونسی نئی ہدایات جاری کیں؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکا حکم جاری کیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں فوری طور پر سوئپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں بھی کرائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، تعلیمی اداروں میں سکیورٹی گارڈز لگانیکے ساتھ ایمرجنسی انخلا بھی یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ صوبے میں باہر سے آئے افرادکی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیک کرایا جائے، ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے تدارک کے لیے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button