پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے آزادی کا پروانہ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لئے آزادی کا پروانہ جاری، سیشن کورٹ نے کیا حکم سنایا؟ بڑی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ کی عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔



