سوشل ایشوز

عباسی شہید اسپتال میں بجلی کی تکنیکی خرابی، نوزائیدہ بچوں کی زندگی دائو پر لگ گئی

کراچی (کھوج نیوز) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال میں بجلی کی تکنیکی خرابی کے باعث نوزائیدہ بچوں کی زندگی دائو پر لگ گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کے وارڈ میں متعدد انکیوبیٹرز اور وینٹی لیٹرز بند ہو چکے ہیں جس کے باعث نوزائیدہ بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 میں سے 15 انکیوبیٹرز بند ہیں جب کہ انتہائی نگہداشت میں موجود بچوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ جلی سے چلنے والا متعدد طبی سامان گزشتہ کئی روز کے دوران خراب ہو چکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی اسپتال کو میسر ہے تاہم اندرونی تکنیکی خرابی کے باعث فالٹ کا سامنا ہے۔ ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فیصل صمدانی کا کہنا ہے کہ بجلی کی تکنیکی خرابی گزشتہ روز سے ہے اور فالٹ درست کرنے کا کام جاری ہے،کوشش کی جا رہی ہے کہ آج ہی مرمتی کام مکمل کرکے بجلی بحال کر دی جائے۔ اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں فالٹ اندرونی نوعیت کاہے جس کا کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button