پاکستان

پاکستان یا لندن، محفوظ ملک کونسا؟ طلال چوہدری کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان یا لندن، محفوظ ملک کونسا ہے؟ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد تمام ارکان حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری نے کہا پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ریپ پوری دنیا میں ہوتے ہیں، لیکن لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، جس پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اپر دیر میں لوگوں کو روک کر ان کے گلے کاٹے جا رہے ہیں، آپ یہاں ہمیں بتا رہے ہیں پاکستان لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ ہے۔ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں گاڑیوں کے کالے شیشے کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کالے شیشوں سے متعلق بیرون ملک اضافی فیس جمع کرائی جاتی ہے، اگر کوئی سکیورٹی یا پھر شوق کے لیے کالے شیشے استعمال کرتا ہے تو وہ فیس دے۔ چیئرمین کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آخری میٹنگ میں کہا تھا جب تک پالیسی نہ بنے کارروائی نہ کریں، اس کے باوجود لوگوں پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کمیٹی ہمیں گائیڈ کرے، اس کی پالیسی کسی صوبے اور وفاق میں نہیں ہے، چیئرمین کمیٹی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پالسیی نہیں ہے تو جرمانے کیسے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری نے کہا کہ ایکسائز کا ایک ایکٹ ہے اس پر ہم کارروائی کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 10 سال پہلے سرٹیفکیٹ جاری ہوتے تھے لیکن اس کا غلط استعمال کیا گیا، کالے شیشے ایک فیشن بن چکا ہے اور لوگ اسکن کی بیماری کا بہانہ کرتے ہیں، 50 ہزار روپے جرمانے کا ایک قانون موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button