پاکستان

ن لیگ افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

مظفر آباد (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے 30ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 14ووٹ حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔ افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں۔ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button