سوشل ایشوز

آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، غریب بھوکے مرنے لگے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد غریب افراد 2وقت کی روٹی کھانے کی بجائے بھوکے مرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں جہاں 20 کلو آٹے کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 3200 روپے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3093 روپے ہے، پشاور میں 3100، راولپنڈی میں 3067 ، حیدرآباد میں 2940 اور بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے کا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2850، سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں 2800 جب کہ بہاولپور میں 20کلو آٹے کی قیمت 2740 اور لاڑکانہ میں 2700 روپے تک ہے۔ خضدار میں 20 کلو آٹے کی قیمت2700، سکھر میں 2500، لاہور میں 2300 اور فیصل آباد میں 2200 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button