سوشل ایشوز

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہولناک رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد غریب عوام میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.57 فیصد مزید اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.97 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیا سستی ہوئیں اور 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 5.69 فیصد، مرغی 4.93 فیصد، دال چنا 3.99 اور ٹماٹر 2.40 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ پیٹرول 2.40 فیصد، دال مسور، چائے اور ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 20 کلو آٹا 3400 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 347 روپے مہنگا ہوکر 3333 روپے اور سیالکوٹ میں آٹیکا 20 کلو کا تھیلا 333 روپے مہنگا ہوکر 3133 روپے تک ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3060 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 70روپے مہنگا ہوکر 3030 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 66 روپے مہنگا ہوکر 2866 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ لاہور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے اور فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک برقرار ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 2.81 فیصد اور ڈیزل 1.37 فیصد سستا ہوا، آلو 0.89 اور چینی 0.37 فیصد سستی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button