سوشل ایشوز

مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ سالانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں سال بھر کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 10اشیا سستی اور 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں مرغی7.25اور لہسن1.85 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے دال چنا 1.30فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 114.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 66.59 اوربجلی چارجز 58.59 فیصد بڑھ گئے،سالانہ بنیادوں پرڈیزل 44.50 فیصد اور پیٹرول 44.05 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پرگندم کا آٹا 32.65 اور مرچ پاڈر 15.55 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹرکی قیمت میں 45.52 اور آلو میں 39.54 فیصد کمی ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر چینی 21.95 فیصد، انڈے17.47 اور نمک پاڈر 14.81 فیصد سستا ہوا۔ اسی طرح ایل پی جی 1.17، انڈے 0.72 اور چاول 0.55 فیصد مہنگے ہوئے، ڈیزل کی قیمت میں 3.43 فیصد،کیلے 1.52 اور چینی 1.05فیصد سستی ہوئی، اسکے علاوہ آلوکی قیمت میں 0.96 فیصد، پیٹرول 0.65 اور دال مونگ 0.63 فیصد سستی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button