ٹیکنالوجی

انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اورحیران کن فیچر کا اضافہ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام میں ایک اور دلچسپ اور حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی آزمائش ابھی جاری ہے اور ممکنہ اطلاعات کے مطابق بہت جلد اس کو لانچ بھی کر دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریڈ اونلی موڈ نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریڈ اونلی موڈ میں آپ لائیک، کمنٹ، میسج، فالو یا ویو اسٹوریز جیسے بنیادی فیچرز استعمال نہیں کرسکیں گے۔ درحقیقت ریڈ اونلی موڈ کسی حد تک انکوگنیٹو موڈ جیسا ہے جس میں صارف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کسی قسم کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ چھوڑے بغیر براز کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ نیا فیچر انسٹا گرام کی ماہانہ فیس والی سبسکرپشن سروس انسٹا گرام پلس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔انسٹا گرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریڈ اونلی موڈ کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے اور فی الحال صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب نہیں۔ترجمان کے مطابق ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، ہم اکثر فیچرز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button