فیصل واوڈا نے عمران خان کو نیا لقب دے دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک نیا لقب دے دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپیٹل نہیں، تھوڑا یا زیادہ ملک میں اب ہرکسی کو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اورتھری بھی آئیگا، مزیدگورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام آتانظرنہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا، سینیٹرشپ کے لیے مجھے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ووٹ دیا، ن لیگ نے مجھے ووٹ نہیں دیا، ان کے ساتھ میرا دور دور تک تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے اگر کچھ تحفظات ہیں تو حکومت انہیں دور کرے، 90 یا180 دنوں میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔



