انٹرنیشنل

منگولیا، سجنے والے برف فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

14 جنوری کو شروع ہونے والا یہ فیسٹیول دو ہفتے تک جاری رہے گا جس میں برف کو تراش کر مختلف مجسمے بنائے گئے ہیں: وزیر ثقافت

منگولیا(مانیٹرنگ ڈیسک) منگولیا میں سجنے والے برف کے فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا’ منگولیا اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاکہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق منگولیا نے سردیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزالئی انٹرنیشنل اسنو اینڈ آئس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔ اس حوالے سے منگولیا کے وزیر ثقافت نے کہا کہ یہ فیسٹیول سیاحوں کیلئے مفت رکھا گیا ہے اور یہ منگولیا کے سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ 14 جنوری کو شروع ہونے والا یہ فیسٹیول دو ہفتے تک جاری رہے گا جس میں برف کو تراش کر مختلف مجسمے بنائے گئے ہیں جب کہ اس فیسٹیول نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کروالیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فیسٹیول میں سب سے زیادہ توجہ 16.4 میٹر لمبی برف کی سلائیڈ نے حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ 5 میٹر بلند منگولیا کے گوبی بھالو اور اس کے بچوں کا مجسمہ توجہ طلب رہا جس کا مقصد گوبی بھالو کی ختم ہوتی نسل کو بچانا اور اس حوالے سے عوام کو آگاہی دینا ہے۔ فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں چین، فرانس، تھائی لینڈ، امریکا، روس اور منگولیا کے مجسمہ سازوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button