انٹرنیشنل

پاکستان کو قرض ملے گا یا نہیں؟ آئی ایم ایف کیا چاہتا ہے؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان سے قرض پر بات چیت جاری، پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں،آئی ایم ایف کے ترجمان کا بلوم برگ کو جواب

واشنگٹن(انٹر نیوز)پاکستان کو قرض ملے گا یا نہیں؟ آئی ایم ایف کیا چاہتا ہے؟ بڑی خبر آگئی ‘ آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان کو قرض دینے کے معاملے پر بلوم برگ نے آئی ایم ایف کے ترجمان سے رابطہ کیا۔ترجمان آئی ایم ایف نے بلوم برگ کو بتایا کہ پاکستان کیساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جب کہ پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔ترجمان آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریزکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button