انٹرنیشنل
کینیڈا یوم خالصہ کی تقریب کے موقع پر خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا
تقریب میں کینیڈین وزیراعظم بھی شریک ہوئے۔ کینیڈا میں یوم خالصہ کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی
ٹورنٹو(ویب ڈیسک)کینیڈا یوم خالصہ کی تقریب کے موقع پر خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں یوم خالصہ کی تقریب میں سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے، تقریب میں کینیڈین وزیراعظم بھی شریک ہوئے۔ کینیڈا میں یوم خالصہ کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے۔
یوم خالصہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے سر پر سکھوں کاروایتی زعفرانی رنگ کا رومال بھی باندھا ہوا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔ تقریب میں مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹر اور تصاویربھی لگائی گئیں۔