انٹرنیشنل

کیا سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے

جارجیا(ویب ڈیسک) کیا سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

گرینڈ جیوری نے پیر کو ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فردِ جرم جج رابرٹ مک برنی نے عائد کی۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button