انٹرنیشنل

افغانستان میں شدید سردی سے رواں ماہ کتنی اموات ہوئی؟ تشویشناک رپورٹ

کابل (این این آئی)افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، جس کے باعث رواں ماہ اموات کی تعداد 166 ہوگئی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حکام نے بتایاکہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں 88 کا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شدید سرد موسم میں 166 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انتہائی مشکل حالات نے غربت زدہ ملک پر مصائب کا ڈھیر لگا دیا ہے۔

لال حویلی کے اصل مالک کی انٹری، شیخ رشید گھر سے بے گھر ہوگئے؟

10 جنوری سے درجہ حرارت منفی 33 ڈگری تک گرا ہے۔ حالیہ اموات سیلاب یا ہیٹروں سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے ہوئیں۔سرد موسم کے دوران 100 گھر تباہ جبکہ 80 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے 38 ملین میں سے نصف آباد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ تقریبا 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button