امریکا کو دیوالیہ سے بچانے کیلئے اپوزیشن اور صدر بائیڈن نے سر جوڑ لیے
صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا،ایوان کے سپیکر کیون مک مارتھی
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی، ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔
انٹرنیشنل کے مطابق کیون مک کارتھی کا کہناتھا کہ صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔ایوان کا اسپیکر بننے کے کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کریں گے۔وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا تھا کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔
انوشے اشرف نے ایسا کونسا کارنامہ کیا کہ بھارتی میڈیا میں چرچے ہونے لگے