انٹرنیشنل

میلبورن، ہزاروں سکھوں کا خالصتان تحریک کے حق میں ووٹ، مودی پریشان

کثیر تعداد میں لوگ خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ کا حق استعمال نہ کرسکے'سکھ فار جسٹس تحریک کے مطابق عین ممکن ہے کہ آسٹریلیا میں ایک اور ریفرنڈم کروایا جائے

میلبورن(کھوج نیوز ڈیسک، این این آئی)سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ختم ، 55 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا تھا کہ خالصتان کی آزادی کیلیے ریفرنڈم میں بین الاقوامی اداروں کے مبصرین موجود رہے۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق 55 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ 50 ہزار افراد خالصتان ریفرنڈم کے وقت فیڈریشن اسکوائر میں تھے۔ سکھ فار جسٹس نے مزید بتایا کہ وقت ختم ہونے پر بھی بڑی تعداد میں ووٹر ووٹ دینے کے منتظر تھے۔ منتظمین نے بتایا کہ کثیر تعداد میں لوگ خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ کا حق استعمال نہ کرسکے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے مطابق عین ممکن ہے کہ آسٹریلیا میں ایک اور ریفرنڈم کروایا جائے۔

القدس کارروائی کرنیوالا گھر بند، یہودی کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button