انٹرنیشنل

ٹیکس معاملات میں خلاف ورزیاں، ندیم زہاوی کو لینے کے دینے پڑ گئے

ندیم زہاوی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا' آزاد مشیر کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد یہ واضح ہے کہ وزارتی ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ،خط کا متن

لندن (کھوج نیوز ڈیسک، این این آئی)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹیکس تحقیقات کے بعد ندیم زہاوی کو کنزرویٹو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ندیم زہاوی کیخلاف ٹیکس معاملات کی تحقیقات میں وزارتی ضابطہ کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں۔رشی سونک نے آزاد مشیر کو زہاوی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا، رشی سونک کے زہاوی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آزاد مشیر کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد یہ واضح ہے کہ وزارتی ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں، میں نے آپ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ندیم زہاوی گزشتہ سال سیاسی بحران کے دوران مختصر عرصے کے لیے وزیر خزانہ رہے تھے۔

القدس کارروائی کرنیوالا گھر بند، یہودی کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button