شوبز

انوشے اشرف نے ایسا کونسا کارنامہ کیا کہ بھارتی میڈیا میں چرچے ہونے لگے

لوگ سمجھتے ہیں میں خان کی تعریف اس لئے کی کہ میں نوٹس میں آنا چاہتی تھیں حالانکہ نوٹس میں آنے کے بہت سارے طریقے موجود ہیں

لاہور(کھوج نیوز شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستان شوبز اندسٹری سے وابستہ میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف بلاآخر بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔انوشے اشرف نے بالی ووڈ کنگ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ‘یونیورسل سپر اسٹار’ قرار دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں کی تعریفیں توجہ حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں جبکہ ایسی ہی ایک وائرل پوسٹ پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی انوشے اشرف کو ‘فین گرل موومنٹ’ قرار دیا۔ساتھی فنکار کی جانب سے موصول ہونے والے تبصرے پر انوشے اشرف خاموش نہ رہیں اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسی وائرل پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی وال پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں لیکن یہاں کے کمنٹ سیکشن میں لوگ بڑے ‘شاندار’ ہیں جو کوئی رائے نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں خان کی تعریف اس لئے کی کہ میں نوٹس میں آنا چاہتی تھیں حالانکہ نوٹس میں آنے کے بہت سارے طریقے موجود ہیں۔

سابق اولمپیئن و منیجر قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا مستقبل ختم، تاحیات پابندی عائد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button