انٹرنیشنل

امریکی بینک دیوالیہ کیوں ہو رہے ہیں منی لانڈرنگ یا کرپٹو کرنسی ؟تباہی کی وجہ کون؟

فیڈرل ریزرو (فیڈ، امریکی مرکزی بینک) کی طرف سے حالیہ مہینوں میں رقم کی قیمت میں اچانک اضافے نے


واشنگٹن(ویب ڈیسک) کریڈٹ سوئس کے مسائل بہت پہلے سے چلے آ رہے ہیں جن میں سالوں سے جاری رسک مینجمنٹ کی غلطیوں سے لے کر منی لانڈرنگ جیسے سکینڈلز شامل ہیں جبکہ گذشتہ سال ہونے والے بھاری نقصانات نے پچھلے سالوں میں ہونے والے منافع کو ضائع کر دیا ہے۔لیکن پچھلا ہفتہ انتہائی اہم تھا کیونکہ سوئس نیشنل بینک کی طرف سے فراہم کردہ 50 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد کے باوجود بینک نے خود کو اچانک نیچے کی طرف جاتے دیکھا، اور اس کے کلائنٹس نے اپنے فنڈز کو دوسرے بینکوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔جبکہ اس سے قبل دیوالیہ ہونے والے دونوں امریکی بینکوں کے اپنے الگ ہی مسائل تھے۔

یہ عجیب بات تھی کہ وہ اثاثہ جو ایس وی بی کے لیے انتہائی محفوظ سمجھا جاتا تھا اسی نے اس کے لیے سنگین مسائل پیدا کیے۔سالوں کی کم شرح سود کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ادارے نے بڑے پیمانے پر امریکی ٹریژری بانڈز خریدے۔فیڈرل ریزرو (فیڈ، امریکی مرکزی بینک) کی طرف سے حالیہ مہینوں میں رقم کی قیمت میں اچانک اضافے نے بانڈز کی قدر کو کم کر دیا۔چنانچہ بینک کو اپنے کلائنٹس کی رقم کو واپس کرنے کی ضمانت کے لیے لیکویڈیٹی حاصل کرنے پر مجبور ہونا پڑا، خاص طور پر ٹیکنالوجی کمپنیاں جو 2021 کے بلبلے کے بعد اس شعبے میں آنے والے بحران سے متاثر ہوئیں، اور صارفین کی ادائیگی کے لیے اسے اپنے بانڈز کا ایک بڑا حصہ خسارے میں اور مقررہ تاریخ سے پہلے ہی فروخت کرنا پڑا۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کس مقصد کے لئے بنائی ؟بڑا الزام لگ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button