میاں نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ڈائیلاگ کیوں نہیں ہوسکتا؟سوال اٹھا دیا گیا
ج اگر سعودی عرب اور ایران اکٹھے بیٹھ گئے ہیں تو ہم کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ یہ یاد رکھیں دنیا میں گفتگو اور
بھارت سے ڈائیلاگ شروع کریں اسرائیل سے بھی مذاکرات کریں ایران چین روس اور امریکا سے نئے سرے سے بات چیت کریں۔افغانستان سے بھی کھلے دل کے ساتھ گفتگو شروع کریں شیعہ سنی ڈائیلاگ بھی کریں پاکستان کے ناراض گروپ وہ خواہ بلوچ علیحدگی پسند ہوں یا تحریک طالبان پاکستان ہوں آپ ان کے ساتھ بیٹھیں یہ اگر کسی سلوشن کی طرف آتے ہیں تو سو بسم اللہ اور اگر نہیں مانتے تو ایک ہی بار مکمل آپریشن کریں۔منظور پشتین گروپ کے ساتھ بھی ڈائیلاگ شروع کریں اور عمران خان کے ساتھ بھی بیٹھیں آخر اس کی بات سننے میں کیا حرج ہے؟ میاں نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ڈائیلاگ کیوں نہیں ہو سکتا؟ اگر اٹھارویں ترمیم میں کوئی خرابی ہے تو اسے ٹھیک کیوں نہیں کیا جا سکتا اور آرمی چیف اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ کیوںنہیں بیٹھ سکتے؟ہم اس ملک کو ایڈہاک بنیادوں پر کیوں چلا رہے ہیں ہماری دوڑ دو چار بلین ڈالر تک کیوں رہتی ہے ہم اس ملک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیوں نہیں کرتے؟ ہم کیوں نفرت کے بیوپاری بن کر رہ گئے ہیں۔آج اگر سعودی عرب اور ایران اکٹھے بیٹھ گئے ہیں تو ہم کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ یہ یاد رکھیں دنیا میں گفتگو اور ڈائیلاگ کے سوا کوئی راستہ نہیں یہ راستہ اختیارکریں ہم کہیں نہ کہیں پہنچ جائیں گے ورنہ یوں ہی دم گھٹ کر مر جائیں گے۔
امریکی بینک دیوالیہ کیوں ہو رہے ہیں منی لانڈرنگ یا کرپٹو کرنسی ؟تباہی کی وجہ کون؟