پاکستان

جنرل باجوہ نے سارا ملبہ جنرل (ر)فیض حمید پر ڈال دیا ،خود خاموش تماشائی کیوں ؟

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی 2018 سے قبل تبدیلی پراجیکٹ کی بریفنگز میں چوروں، ڈاکوں سے نجات اور عوامی حمایت یافتہ عسکری حکومت کے خدوخال اور اس کے اغراض و مقاصد جذباتی انداز میں بیان کیے جاتے

جنرل باجوہ نے حال ہی میں اپنے ایک مبینہ انٹرویو میں اپنے اس پراجیکٹ میں استعمال شدہ صحافی نما سیاسی کارکنوں کا ذکر کیا اور فرمایا کہ آئی ایس پی آر نے پراجیکٹ تبدیلی کے بیانیے کے لیے چند صحافیوں کا بھی انتخاب کیا تھا البتہ یوٹرن لیتے وقت ان صحافیوں کو مناسب طریقے سے اعتماد میں نہ لیا جا سکا اور یوں یہ کارتوس ہاتھ میں ہی چل گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی 2018 سے قبل تبدیلی پراجیکٹ کی بریفنگز میں چوروں، ڈاکوں سے نجات اور عوامی حمایت یافتہ عسکری حکومت کے خدوخال اور اس کے اغراض و مقاصد جذباتی انداز میں بیان کیے جاتے۔ عمران خان ایک مسیحا اور نجات دہندہ تصور کیے جاتے، ان صحافتی جنگجوں میں سے ایک نے خوب کہا کہ ہمیں ان بریفنگزز میں سیاسی جماعتوں کی بدعنوانی کے ثبوت دکھائے جاتے جن پر وہ من و عن ایمان بھی لے آتے۔

میاں نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ڈائیلاگ کیوں نہیں ہوسکتا؟سوال اٹھا دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button