پاکستان
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں،مشورہ دیدیا گیا
مداخلت کی دعوت دینے والے جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے،

لاہور (کھوج نیوز) تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر سیاست کررہی ہے پی ڈی ایم کو صاف نظر آرہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو یہ ہار جائیں گے، سیاسی بحران کا واحد حل ڈائیلاگ ہے، یہ الیکشن کے معاملات پر مذاکرات نہیں کرناچاہتے ،فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دینے والے جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ معاملہ پر نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری، وکلاء نے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا