انٹرنیشنل

مشرقی لداخ ‘چین نے بھارت کو نکیل ڈال دی، 26 پٹرولنگ پوائنٹس پر قبضہ

مشرقی لداخ میں پوائنٹس سے محرومیت کا انکشاف نریندر مودی ، امیت شاہ اوراجیت ڈوول کی موجودگی میں لہہ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اپنے بیان میں کیا

نئی دہلی (این این آئی) چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے دوران غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے مشرقی لداخ میں بھارت 65 پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26تک رسائی سے محروم ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لداخ کے اہم شہر لہہ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مشرقی لداخ میں 65پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 تک رسائی سے محروم ہو گیا ہے ۔ یہ انکشاف انہوںنے انٹیلی جنس بیورو کے زیر اہتمام بھارت کے اعلیٰ پولیس افسروں کی سالانہ کانفرنس میں کیا۔ گزشتہ ہفتے منعقد ہونیوالی اس کانفرنس میں وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی شرکت کی تھی۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نتیہ نے کانفرنس میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہاکہ درہ قراقرم سے چومور تک 65پٹرولنگ پوائنٹس ہیں، جہاں انڈین فورسز مستقل گشت کرتی تھی۔ لیکن پابندیوں یا گشت نہیں ہونے کی وجہ سے 65پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26کو ہم گنوا چکے ہیں۔انہوں نے رپورٹ میں مزید کہاکہ چین نے دبائو ڈال کر اس حقیقت کو تسلیم کرایا ہے کہ کیونکہ ان علاقوں میں طویل عرصے سے ہماری فورسز یا شہریوں کی کوئی موجودگی نہیں نظر آتی ہے لہذا ان علاقوں میں اب چینی موجود ہیں۔ اس کے نتیجے میں بھارت کے حصے میں بھارتی فورسز کے زیر کنٹرول سرحد اب تبدیل ہوگئی ہے اور اس طرح کے تمام مقامات پر ایک ” بفر زون” قائم ہو گیا اور اس کی وجہ سے بالآخر بھارت ان علاقوں پر اپنے کنٹرول سے محروم ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button