انٹرنیشنل

مودی سرکار کی کسان مخالف پالیسیاں، سنیوکت کسان مورچہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سنیوکت کسان مورچہ نے مارچ میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے نئی دلی میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا، مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں کسانوں تنظیموں کے اتحادسنیوکت کسان مورچہ نے فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت سمیت اپنے مختلف مطالبات کے حق میں مارچ میں نئی دلی میںاحتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں پھرتبدیلی، نیا شیڈول سامنے آگیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر درشن پال نے نئی دلی میں منعقد ہ کسان پنچایت میں فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت سمیت اپنے مختلف مطالبات کے حق میں مارچ میں نئی دلی میںاحتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔ متحدہ کسان مورچہ کی کال پر کسان مہاپنچایت میں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، ہماچل پردیش، راجستھان اور اتراکھنڈ سمیت مختلف ریاستوں کے کسانوں نے شرکت کی۔منسوخ کیے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والا یونائیٹڈ کسان مورچہ کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت کا مطالبہ کر رہا ہے۔درشن پال کے علاوہ دیگرکسان رہنمائوں راکیش ٹکیت، جوگندر سنگھ اوگراہن اور ہریندر سنگھ لاکھووال کسان مورچہ میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button