شوبز

سکیش چندر شیکھر کی نورا فتیحی پر کروڑوں کی نوازشات ، وجہ کیا تھی؟

نورا فتیحی کے اصرار پر اْس نے بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی، نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے

ممبئی(این این آئی)کروڑوں کی منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتیحی نے مجھ سے پیسے لے کر کروڑوں روپے کا گھر خریدا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نورا فتیحی کے اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر اپنا بیان دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نورا فتیحی کے اصرار پر اْس نے بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی، نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے۔ میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے کہا کہ آج نورا کہہ رہی ہے کہ میں نے اس کو گھر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کاسابلانکا موروکو میں گھر خریدنے کیلئے میں نے اسے بڑی رقم دی تھی۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button