انٹرنیشنل
بھارتی پنجاب میں خالصہ لیڈر کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن، امرت پال سنگھ فرار
پولیس نے جالندھر کے علاقے میہٹ پور میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس میں وارث پنجاب دے کے سربراہ کے 6 قریبی ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا
نئی دہلی (آن لا ئن)بھارتی ریاست پنجاب میں چند روز قبل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کے الزام میں ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ اور خالصہ لیڈر کی گرفتاری کے لیے بڑا آپریشن کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر جالندھر کے علاقے میہٹ پور میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس میں وارث پنجاب دے کے سربراہ کے 6 قریبی ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ خالصہ لیڈر امرت پال پولیس گرفتاری سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بھارتی پنجاب کی انتظامیہ نے صوبے بھر میں اتوار تک انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
راجہ پرویز اشرف اور زاہد اکرم درانی کی لاہور قلندر کو فائنل جیتنے پر مبارکباد