کھیل

پی ایس ایل 8 ‘ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور قلندرز نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ،ملتان سلطانز کو فائنل میں ایک رن سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر’ آن لا ئن ) لاہور قلندرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کر تے ہوئے، دوسری مرتبہ پھرپی ایس ایل چیمپئن بن گئے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ،لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور عثمان خان نے برق رفتار آغاز کیا لیکن 41 کے مجموعے پر عثمان خان ڈیوڈ ویسا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان کا ساتھ نبھانے کے لیے رائیلی روسو آئے، انہوں نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان کے ہمراہ 64 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔روسو کو راشد نے 105 کے مجموعے پر بولڈ کیا، جس کے بعد 122 کے مجموعے پر محمد رضوان بھی راشد کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے اننگز کے آغاز میں رنز دینے کے بعد اختتامی لمحات میں شاندار کم بیک کیا اور 146 کے مجموعے پر کیرون پولارڈ اور پھر جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کو 160 بھی میدان بدر کردیا۔ آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 25 اور عباس آفریدی نے 17 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔ قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں، راشد خان دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویسے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے فائنل میں اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن پہلا نقصان میں 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ کیلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شیفق نے کیچ آؤٹ کروایا۔ ٹیم کا اسکور 111 پر پہنچا تو اسامہ میر کی گھومتی گیندوں کے سامنے سیم بلنگز بولڈ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔قلندرز کے 15ویں اوور میں آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شاہین آفریدی اور عبداللّٰہ شفیق نے دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ٹیم کا اسکور پلکتے جھپکتے 200 تک پہنچا دیا۔ عبداللّٰہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین آفریدی 15گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ انور علی، احسان اللّٰہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ راوں ایونٹ میں ہی دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ ہے۔ پی ایس ایل کو قومی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے، نجم سیٹھیایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی ٹرافی اٹھانے کے لیے دونوں طرف سے بہترین ٹیمیں میدان میں اتاری گئیں۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں آنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسان حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

بھارتی پنجاب میں خالصہ لیڈر کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن، امرت پال سنگھ فرار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button