انٹرنیشنل

تنخواہوں میں اضافہ کا معاملہ، نرسیں برطانوی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئیں

ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے' نرسوں نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

لندن (این این آئی)تنخواہوں میں اضافہ کا معاملہ، نرسیں برطانوی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئیں ‘ برطانیہ میں لاکھوں نرسز نے آج سے پھر تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کااعلان کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کررہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسز کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا، ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دیگی۔

سیاستدانوں نے حد کر دی، انسانی حقوق کو چھوڑ کر آوارہ کتوں پر بحث شروع کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button