انٹرنیشنل

ہمت مرداں مدد خدا، معذور سعودی خاتون نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹیریریم فن کی ماہر بننے کیلئے بہت محنت کی، معذوری پر قابو پانے کے لیے زندگی کی ہر خوبصورت چیز کے ساتھ کام کرتی ہوں، صفیہ الخلیفہ

ریاض(کھوج نیوز ، این این آئی)دو سالہ صفیہ کو معلوم نہیں تھا کہ سڑک پر حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی اسے زندگی بھر چلنے سے روک دے گی۔ گاڑی اس کو روندتی چلی گئی تھی اور اس کا نصف حصہ مفلوج ہوگیا ۔ اس کے بعد اس کے سامنے ایک مشکل زندگی موجود تھی۔ اس زندگی میں اسے امید اور مشکلات میں وقت گزارنا تھا۔ صفیہ اپنی معذوری سے لڑنے اور وہیل چیئر چھوڑنے کی کوشش جاری رکھی لیکن ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور کنگ فیصل یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں بیچلر کی ڈگری مکمل کرلی۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، مختلف شہروں سے تین مبینہ دہشتگرد گرفتار

میڈیارپورٹس کے مطابق معذوری کے باوجود صفیہ الخلیفہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مصروف رہیں ۔ صفیہ نے ایک تخلیقی شعبہ اختیار کیا اور آج کل وہ "ٹیریریم” کے فن کو اپنا کر اس فن میں نئے ڈیزائن تخلیق کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ جدید فنون میں سے ایک فن ہے جس میں ایک چھوٹے سے باغ کی شکل میں مخصوص قسم کے پودوں کی کاشت کی گئی ہے۔ مشرقی سعودی عرب میں الاحسا کے علاقے میں انہوں نے یہ کام شروع کیا۔ انہوں نے اپنے والدین اور پورے خاندان کے تعاون سے اپنا سٹور شروع کیا اور اس وقت اپنے علاقے میں یہ کام کرنے والی وہ واحد تخلیق کار ہیں۔ اس فن میں خاص قسم کے پودوں کو گلاس کے کنٹینرز میں رکھا جاتا ہے۔اپنی معذوری کو ٹالنے والی پرجوش نوجوان خاتون نے تحقیق اور یوٹیوب ویوز کے ذریعے خود ہی اس فن کو سیکھنے کے اپنے تجسس کو آگے بڑھایا۔ یہاں تک کہ وہ آرامکو کے ساتھ بقیق میں 6 میٹر کا باغ بنانے کے لیے پلانٹ کے بہت سے منصوبوں میں حصہ لینے کے قابل ہوگئی۔ اس باغ میں انہوں نے ٹیریریم آرٹ کا طریقہ آزمایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button