نگرنگرسے

سی ٹی ڈی کی کارروائی، مختلف شہروں سے تین مبینہ دہشتگرد گرفتار

بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،اسلحہ برآمد ہوا ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل ' ایک ہفتے میں 471 کومبنگ آپریشنز میں 23381 افراد کو چیک کیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر، این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں پھرتبدیلی، نیا شیڈول سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے ۔گرفتار دہشت گردوں میں کتاب خان ، ارشاد الحق اور محمد ارشد صدیقی شامل ہیں ۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کے مطابق لاہور سمیت دیگر اضلاع میں مشتبہ افراد کی اطلاع پر کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے ، ایک ہفتے کے دوران 471 کومبنگ آپریشنز میں 23381 افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا ، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 95مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 75ایف آئی ارز درج کر لی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button