انٹرنیشنل

قدامت پسند ایرانی عالم کا بھی خواتین سے نرمی برتنے کا مطالبہ

صدر اور وزرا کو معلوم ہونا چاہیے وہ ایک مشکل صورتحال میں ہیں،شیخ ناصر مکارم الشیرازی

تہران (این این آئی)ایران میں ایک ممتاز شیعہ عالم نے خواتین کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کو نادرست قرار دے دیا ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران میں حجاب نہ کرنے کی بنا پر گرفتار کی گئی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد سے ساڑھے چار ماہ سے مظاہر ے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کی وجہ سے پورے ملک میں ہلچل ہے۔

پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں میں کتنے ارکان شامل؟ تفصیل آگئی

میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں 16 ستمبر کو مہسا امینی کی موت اخلاقی پولیس کی حراست میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے لباس کی سختیوں کے خلاف شروع مظاہروں کو ایران بھر میں حمایت ملی ہے۔ شیخ ناصر مکارم الشیرازی نے کہا کہ وہ حجاب کے معاملے میں تشدد اور دبا کو موثر نہیں سمجھتے۔ ایجنسی نے بتایا کہ قدامت پسندانہ عہدوں کی وجہ سے مشہور اس ممتاز حوالہ نے یہ بیان ملک کے مرکز قم شہر میں اپنے استقبالیہ کے دوران دیا۔

شیرازی نے کہا کہ صدر اور وزرا کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایک مشکل صورتحال میں ہیں۔ یہ درست ہے کہ دشمن جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے وزیر سیاحت عزت اللہ زرغامی نے بھی عوامی مقامات پر نقاب پہننے کے معاملے پر مزید نرمی برتنے پر زور دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button