شوبز

گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنا نیا سونگ ”میں نہ جمدی” کو ریلیز کر دیا

ہم نے دور جدید کے میوزک اور نئے سننے والوں کو ایک خوبصورت گیت تیار کرکے دیا ہے،پروڈیوسر نعمان حیدر رئوف

کراچی (کھوج نیوز شوبز رپورٹر، این این آئی)معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنا نیا سونگ’میں نہ جمدی’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا۔اس گانے کو خصوصی طور پر ریمکس کیا گیا ہے جس کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رئوف حیدر نے پروڈیوس اور اس کا میوزک، ڈائریکٹر مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے جس میں گلوکارہ شاہدہ منی اور ماڈل علی جمشید نے ماڈلنگ کی۔گانے کو فلم انڈسٹری کے نامور میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عبداللّٰہ کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا ہے، ماسٹر عبداللّٰہ نے ماضی کی معروف لالی وڈ فلم ‘شریف بدمعاش’ میں شامل گانے ‘میں نہ جمدی’ کا میوزک ترتیب دیا تھا۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

اس حوالے سے میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہر فنکار کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ہوتا ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوتا ہے، گائیکی کی دنیا میں ملکہ ترنم نور جہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور میں انہیں اپنا روحانی استاد مانتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ان کا گایا ہوا گانا اور لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللّٰہ کا تیار کردہ میوزک کو ریمکس کرکے ان کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے جس کو میوزک کی دنیا اور میرے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔اس موقع پر گانے کے پروڈیوسر نعمان حیدر رئوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا میوزک ہر لحاظ سے اتنا شاندار ہے کہ ایک ایک ماضی کا گیت اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دور جدید کے میوزک اور نئے سننے والوں کو ایک خوبصورت گیت تیار کرکے دیا ہے جس کو ریلیز کرتے ہی میوزک کے چاہنے والوں سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔اس گیت میں استعمال ہونے والے ملبوسات معروف فیشن ڈیزائنرز بی جی نے تیار کئے ہیں جبکہ اس گانے کو ہدایتکار شعیب رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کا میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button