شوبز

بھارتی گلوکار کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گانا گانا مہنگا پڑ گیا، بوتلوں کی بارش

واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے کیلاش کھیر پر بوتلیں پھینکنے والے تماشائیوں کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

کرناٹک(این این آئی) بھارتی مشہور گلوکار کیلاش کھیر پر کنسرٹ کے دوران مداحوں نے حملہ کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق کیلاش کھیر پر ریاست کرناٹک کیعلاقے ہیمپی میں کنسرٹ کے دوران تماشائیوں نے بوتلیں پھینک دیں تاہم گلوکار اس حملے میں محفوظ رہے۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار پر حملہ کناڈا زبان کے بجائے ہندی زبان میں عاطف اسلم کا گانا ‘توجانے نہ’ سمیت دیگر ہندی گانے پر کیا گیا، تماشائیوں کا مطالبہ تھا کہ کیلاش کھیر صرف کناڈا زبان میں ہی بات اور گلوکاری کریں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلاش کھیر پر دو بوتلیں پھینکی گئیں تاہم وہ اس حرکت کو نظر انداز کرتے ہوئے گانا جاری رکھے رہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے کیلاش کھیر پر بوتلیں پھینکنے والے تماشائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button