انٹرنیشنل

من گھڑت اور جھوٹے بیانیہ پر امریکا کا پاکستان کے متعلق دو ٹوک اعلان

عمران خان سمیت کوئی بھی امریکا اور پاکستان کے درمیان من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ پھیلائے گا ،امریکا اسے اہمیت نہیں دے گا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ ،امریکا نے پاکستان کے متعلق دوٹوک اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمران خان سمیت کوئی بھی امریکا اور پاکستان کے درمیان من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ پھیلائے گا ،امریکا اسے اہمیت نہیں دے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکا مفادات کیلئے اہم ہے۔

گھٹیا جیسے موذی مرض کا شکار افراد کے لئے خوشخبری ‘ تازہ ترین تحقیق سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button