صحت

گھٹیا جیسے موذی مرض کا شکار افراد کے لئے خوشخبری ‘ تازہ ترین تحقیق سامنے آگئی

گٹھیا کے مریض اکثر جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں جن کے انسان کی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گھٹیا جیسے موذی مرض کا شکار افراد کے لئے خوشخبری آگئی ‘تازہ ترین تحقیق کے مطابق گٹھیا کے مریض اکثر جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں جن کے انسان کی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ،اس لیے آج یہاں کچھ ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتائیں گے جوکہ گٹھیا کے مریضوں کے لیے جڑوں میں درد کو کم کرنے اور اس بیماری کو سنبھالنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اس ویڈیو میں 5 ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتایا ہے جوکہ جوڑوں کے درد سے نجات دلا سکتی ہیں۔ان 5 جڑی بوٹیوں میں ایلو ویرا، ہلدی، جنگلی پودینا،ادرک اور لہسن شامل ہیں۔ ایلو ویرا: اینتھراکوئنز سے بھری ہوئی یہ جیل گٹھیا سے نجات میں مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جنگلی پودینااس میں سوزش اور بیکٹیریا جیسے جراثیموں کو ختم کرنے کی خصوصیات ہیں۔ ہلدی: اس کا بنیادی جزو کرکیومین(curcumin) سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ادرک: ادرک میں سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے مالیکیولز جوکہ جسم میں سوزش اور اور پروسٹاگلاینڈنز جوکہ جسم میں درد کا باعث بنتے ہیں، ان کو دبانے کے لیے لیوکوٹریئنز موجود ہوتے ہیں۔لہسن: اس میں ڈئیلئل ڈائی سلفائیڈ ہوتا ہے جوکہ سوزش والی سائٹوکائنز کے اثرات میں کمی لا سکتا۔

مبینہ آڈیو کا معاملہ، پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button