پاکستان

مبینہ آڈیو کا معاملہ، پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

مبینہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ جج کیخلاف آرٹیکل 209کے تحت کارروائی کی جائے،اعلامیہ

اسلام آباد(کھوج نیوز، این این آئی)پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس مخصوص جج کے سامنے مقدمہ مقرر کرنے کے معاملے کی چھان بین کرائیں، مبینہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ جج کے خلاف آرٹیکل 209کے تحت کارروائی کی جائے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آڈیو جعلی ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ججز کا امیج ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سیاسی جماعت کے ترجمان لگیں،ججز کا امیج غیرجانبدار ہونا چاہیے نا کہ پراسیکیوٹرز یا درخواست گزاروں جیسا۔

پرویز الٰہی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کامعاملہ، صدر سپریم کورٹ بار چیخ اٹھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button