پاکستان

پرویز الٰہی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کامعاملہ، صدر سپریم کورٹ بار چیخ اٹھے

آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، محمد خان بھٹی کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، محمد خان بھٹی کیس کا سپریم کورٹ سے تعلق نہیں،عابد زبیری

اسلام آباد(کھوج نیوز، این این آئی)صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے پرویز الہٰی کے ساتھ لیک آڈیو کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دے دیا۔آڈیو لیک سے سے متعلق بیان دیتے ہوئے عابد زبیری نے کہا کہ میرے حوالے سے آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، محمد خان بھٹی کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، محمد خان بھٹی کیس کا سپریم کورٹ سے تعلق نہیں۔

عابد زبیری نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کا نومبر 2022سے وکیل ہوں، توڑ مروڑ کی گئی آڈیو کو جاری کرنے والے جھوٹے اور بدنیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، آڈیو سے بار کی قانون کی بالا دستی، جمہوری اور آئینی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔عابد زبیری نے کہا کہ آڈیو لیک جیسے گرے ہوئے حربے بار کی جدوجہد نہیں روک سکتے۔

اسحا ق ڈارنے اوورسیز پاکستانیوں کو قوم کا محسن اور ملک کا قیمتی سرمایہ قراردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button