انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ کے حوالہ سے اسرائیلی مؤقف، امریکی صدر کا بڑا یوٹرن

امریکی صدر کی اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد حسین عبد اللہ سے ملاقات، مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی موقف مسترد کردیا

واشنگٹن(کھوج نیوز، این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسجد الاقصی کے احاطے کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی موقف کو مسترد کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد حسین عبد اللہ سے واشنگٹن میں ایک اہم ملاقات کی۔ تینوں رہنمائوں نے ظہرانہ بھی ساتھ کیا۔شاہ اردن عبد اللہ دوم (جو کہ مسجد اقصیٰ کے کسٹوڈین بھی ہیں) نے امریکی صدر کو تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران اسی مسئلے پر دونوں رہنمائوں نے عراق کے وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔

صدر جوبائیڈن نے اردن کے بادشاہ کے مسجد اقصیٰ کے کسٹوڈین کے طور پر خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی موقف دہرایا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔جس پر اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے اصولی موقف اپنانے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا اور مسجد اقصیٰ کے صحن میں مسلمانوں کی عبادت کی جگہ پر یہودیوں کے داخلے سے آگاہ کیا۔امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کیلئے مختص عبادت کی جگہ پر اسرائیلی وزیر کی آمد اور یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھا جانا چاہیے۔

کینیڈا،امریکا میں برفانی طوفان ؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button