نگرنگرسے

دھماکا خیزمواد سےلڑکیوں کے اسکول کی عمارت تباہ کردی گئی

 میرعلی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نےگورنمنٹ گرلزمڈل اسکول کو رات کےوقت دھماکےسےاڑایا

شمالی وزیرستان(کھوج نیوز) دھماکا خیزمواد سےلڑکیوں کے اسکول کی عمارت تباہ کردی گئی۔ میرعلی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نےگورنمنٹ گرلزمڈل اسکول کو رات کےوقت دھماکےسےاڑایا۔ پولیس کےمطابق دھماکےسے اسکول کی عمارت اورقریبی گھرکو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کےقریب دھماکا ہوا۔ ڈی ایس پی کےمطابق دھماکے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button