نگرنگرسے

سندھ : ریسٹورینٹس اورہوٹلزکوڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ سےادائیگیوں پرٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا

ریسٹورینٹس اورہوٹلزکوڈیبٹ اورکریڈٹ کارٹ سےادائیگیوں پرٹیکس دوبارہ 8  فیصد سےبڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا

کراچی(کھوج نیوز) سندھ میں ریسٹورینٹس اورہوٹلزکوڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ سےادائیگیوں پرٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔ سندھ کےبجٹ میں کارڈزسےادائیگیوں پرٹیکس 15 فیصد سےکم کرکے 8 فیصد کیاگیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اورہوٹلزکوڈیبٹ اورکریڈٹ کارٹ سےادائیگیوں پرٹیکس دوبارہ 8  فیصد سےبڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا۔ 

سندھ ریونیوبورڈ کےمطابق کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اورہوٹلزکوعوام سےبدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے،یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پرٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیےدی گئی ہے اورکم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ریسٹورینٹس کی زیادہ فروخت کارڈز کےذریعےہونے سےاصل فروخت یا اصل انکم ٹیکس آشکارہونےکا امکان تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button