نگرنگرسے

تیز ہوائوں سے ایک شخص چار منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق

متوفی شمع شاپنگ سینٹر کی یونین کا صدر تھا جو دوپہر میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اپنی رہائشی 4 منزلہ عمارت کی چھت پر سولر پلیٹس کودیکھنے گیا تھا

کراچی (کھوج نیوز) شاہ فیصل کالونی میں تیز ہواوں کے باعث مقامی تاجر چار منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 48سال کے قریب تھی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا جبکہ متوفی کی شناخت 48 سالہ وسیم احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر عبدالحمید کھوکھر نے بتایا کہ متوفی شمع شاپنگ سینٹر کی یونین کا صدر تھا جو دوپہر میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اپنی رہائشی 4 منزلہ عمارت کی چھت پر سولر پلیٹس کودیکھنے گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button