نگرنگرسے
ایف ائی اے کی کاروائی،جعلی اے ٹی ایم کارڈز بنانے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے جڑانوالہ میں کارروائی کر کےمالی فراڈ کرنےوالےگروہ کے مرکزی رکن کوگرفتارکرلیا

فیصل آباد(کھوج نیوز)ایف آئی اے نے جڑانوالہ میں کارروائی کر کےمالی فراڈ کرنےوالےگروہ کے مرکزی رکن کوگرفتارکرلیا ۔مالی فراڈ کرنے والے اس گروہ میں بینک ملازمین، نادرا اہلکار کےشامل ہونےکا انکشاف بھی ہوا ہے۔گینگ صارفین جعلی اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ بنانے میں ملوث ہیں۔ ملزم سے 64 جعلی اے ٹی ایم کارڈز اورموبائل فون بھی برآمد کر لئےگئے۔