نگرنگرسے
ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

خیبرپختونخوا (کھوج نیو) خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائزنگ جس کی نتیجہ ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔



