نگرنگرسے
ہوشیار خبردار…پاکستان میں آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا؟
پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر سپر مون اپنے عروج پر دیکھا جاسکے گا، سپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے

کراچی (کھوج نیوز) ہوشیا ر خبردار …… پاکستان میں آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا؟ مگر یہ سپر مون کتنے بجے دیکھا جائے گا اس حوالے سے ٹائم ٹیبل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر سپر مون اپنے عروج پر دیکھا جاسکے گا، سپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب ترین فاصلے پر آجاتا ہے، سپرمون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔